گلوکار عاطف اسلم کی اذان دینے کی ویڈیو وائرل

Last Updated On 04 April,2020 11:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم یوں تو دنیا بھر میں اپنی آواز سے پہچانے جاتے ہیں، ہمسایہ ملک بھارت میں بھی ان کی شہرت کسی سے کم نہیں، بڑی بڑی فلموں میں ان کے گانے عوام کی دلچسپی بڑھاتے ہیں۔ تاہم عاطف اسلم نے اذان دے کر مداحوں کے جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم اذان دے رہے ہیں، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار خوبصورت آواز میں اذان دے رہے ہیں جس کے باعث ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے۔

یہ ویڈیو گلوکار عاطف اسلم نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی جسے اب تک تقریباً 62 ہزار سے زائد افراد سن چکے ہیں، اتنی خوبصورت آواز میں انہوں نے اذان دی کہ سننے والے ان کے سحر میں جکڑ گیا۔

یہ ویڈیو یوٹیوب کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے ہر کوئی پسند کر رہا ہے، اور ہر کوئی عاطف اسلم کو داد دے رہا ہے۔ 

یو ٹیوب ویڈیو چینل پر عاطف اسلم نے کیپشن میں لکھا کہ اللہ پاک سب سے بہترین ہے، یہ الفاظ انہوں نے چار بار لکھا اور آخر میں انہوں نے لکھا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ اللہ پاک کے علاوہ کوئی ربّ نہیں ہے۔