لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر بھی مختلف موضوعات پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتی ہیں جب کہ اداکارہ نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے اینجیلینا جولی کے شو میں انٹرویو بھی دیا ہے جوکہ جلد نشر ہوگا۔
اب مہوش حیات نے ایک ویب شو میں انٹرویو دیا جس دوران میزبان نے ان سے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی۔
میزبان کے سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ مجھے پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ملک سے ہی بے شمار عزت ملتی ہے، میرے لیے سب سے ضروری عزتِ نفس ہے، جب آپ بالی وڈ میں کام کرتے ہیں تو وہاں کوئی عزت نفس نہیں ہوتی۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کے بعد آپ وہاں اپنی فلموں کے پریمئیرز میں شرکت نہیں کرسکتے تو جہاں عزتِ نفس نہ ہو اور صرف پیسہ اور شہرت ہو میرے لیے یہ بالکل اہمیت نہیں رکھتا۔
دوسری طرف کورونا وائرس کے باعث خود کو قرنطینہ کیا ہوا جبکہ اس دوران نے ویڈیو شیئر کر کے سب کو حیران کر ڈالا۔
All good things are wild and free . Keep the wilderness wild pic.twitter.com/iV262bfCI8
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) April 5, 2020
پاکستانی اداکارہ نے کورونا وائرس کے باعث گھر میں قرنطینہ کیے کے دوران ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ قرنطینہ میں محظوظ ہو رہی ہیں۔
Quarantine-ing when it wasn’t even a thing !
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) April 4, 2020
Throwback to a fun Vegas evening with my best friend Ujmaaa !!!
courtesy : @Uzack91#MehwishHayat #WeekendVibes #QuarantineLife #COVID19 pic.twitter.com/q4vtoQUQBu
ٹویٹر پر ایک اور ویڈیو میں انہوں نے اپنا پسندیدہ گانا گایا اور اپنی خوبصورت سے شائقین کے دل جیت لیے جبکہ ٹویٹر پر مختلف ٹویٹ بھی کیے۔
Singing a few lines from my fav song Senorita . Had a fun natter with Sarfaraz Niazi in a candid episode of @epic_pk . Seems like a lifetime ago . Now available on YouTube pic.twitter.com/QZvlHz8qIo
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) April 3, 2020