بیجنگ: (دنیا نیوز) عالمی وبا کے پیشِ نظر ماسک پہننا ضروری ہے تو فیشن بھی لازمی کرنا ہے، چین میں رنگ برنگے اور مختلف ڈیزائن کے ماسک اور گاؤن تیار کر لیے گئے۔
بیجنگ میں چینی ڈیزائنر نے سلک کے ایسے ماسک اور گاؤن بنائے ہیں جن پر مختلف اقسام کی ایمبرائڈری کی گئی ہیں یہ ماسک وائرس سے بچاؤ میں مدد گار بھی ہیں اور آپ کی شخصیت کو دلکش بھی بناتے ہیں۔
ڈیزائنر کا کہنا تھا وہ روازنہ صرف 600 ماسک بنا رہی ہیں لیکن طلب بہت زیادہ ہے۔