اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ وبا کے دوران بے روزگار ہونے والوں کے لیے استعمال ہوگا۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کو ان مستحق افراد کیلیئے مختص کیا ہے جو کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوگئے ہیں، ہر ایک روپیہ عطیہ کرنے پر حکومت کی جانب سے 4 روپے فنڈ میں شامل کیے جائیں گے، احساس ایمرجنسی کیش کے شفافیت کے تمام ضابطے اس فنڈ کی ادائیگیوں پر لاگو ہوں گے۔
Yesterday I met recipients of #EhsaasEmergencyCash Category IV for labourers laid off work, funded by Prime Minister’s COVID Relief Fund. For every rupee donated, govt will give 4 more. Ehsaas data & transparency rules apply fully. Applications are open at https://t.co/yQ1oWiVt8w
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 19, 2020