’’مشکل وقت تھا، گزر گیا‘‘، ندا یاسر نے کورونا کو ہرا دیا

Last Updated On 17 June,2020 11:18 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ و میزبان ندا یاسر کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو گئیں، انہوں نے اپنے روزمرہ معمولات کے دوبارہ آغاز کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ندا یاسر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’’مشکل وقت تھا، گزرگیا‘‘۔

اداکارہ نے کہا کہ مثبت سوچ اور توانائی کے ساتھ واپس آ رہی ہوں، خدا کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے جس نے مجھے صحت بخشی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی ہے۔