لاہور، کراچی: (روزنامہ دنیا) گلوکار و اداکار علی ظفر لاہور میں منڈیوں میں ایس او پیز اختیار نہ کرنے والوں اور رش لگانے والوں پر برہم دکھائی دے رہے ہیں۔
گلوکار نے سوشل میڈیا پر منڈی سے گزرتے وقت کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اتفاقیہ طور پر ان کا گزر مرکزی منڈی سے ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بغیر ایس او پیز اختیار کئے ایک جگہ جمع تھے۔
Crossed a Bakra Mandi on a main road with people gathered in hundreds, may be thousands, without any masks or SOPs. Would urge the authorities to make a strict modus operandi for Eid to avoid what happened after last Eid. #CovEid
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 27, 2020
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب حکومت کی جانب سے سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے تو لوگوں کا ایسا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
گلوکار نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ کہیں یہ وائرس ہماری کوتاہیوں اور بد احتیاطی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر نہ پھیل جائے۔