’اصل مرد خواتین کا ریپ نہیں کرتا بلکہ خواتین کی حفاظت کرتا ہے‘

Published On 11 September,2020 05:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے بھی موٹروے زیادتی واقعے پر 'اصل مرد ریپ نہیں کرتا' کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ اصل مرد خواتین کا ریپ نہیں کرتا بلکہ وہ خواتین کی حفاظت کرتا ہے، انہیں عزت دیتا ہے، وہ مہربان ہوتا ہے، وہ قابل اعتماد اور ساتھ دینے والا ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حقیقی مرد صرف شوہر، والد اور بھائی کو کہہ رہی ہیں، وہ خواتین کی بے حرمتی کرنے والے درندوں کو اصل مرد نہیں کہہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین پر ہونیوالے تشدد کیخلاف اداکارہ ماہرہ خان عالمی مہم کا حصہ بن گئیں

دوسری طرف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ٹویٹ میں سوال کیا کہ کیسے سنگاپور میں خواتین رات کو 4 بجے بھی گھر سے نکل جاتی ہیں؟ انہوں نے پوچھا کہ یہی احساس ہمارے ملک مین خواتین کو کیوں نہیں ہوسکتا؟

حمزہ علی عباسی نے ملک میں بڑھتے ریپ اور تشدد کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ انسانیت مر رہی اور بیمار ہو رہی ہے اور انہیں نہیں معلوم کہ اس کا علاج کیا ہے، لیکن انہیں یہ علم ضرور ہے ک ایک دن ہر کسی کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا اور ایک دن ضرور انصاف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس، مجرموں کو سنگسار کیا جائے: اداکارہ اشنا شاہ

اداکارہ وینا ملک نے بھی واقعے پر فسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان لوگوں کی سوچ پر تعجب کا اظہار کیا جو ریپ ملزمان کو  سرعام پھانسی  دینے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ قوم ان کی طرف دیکھ رہی ہے اور ایسا فیصلہ کرنے پر عوام بھی ان کا ساتھ دے۔

اداکارہ صنم بلوچ نے بھی اپنی ٹوئٹ میں ملزمان کو  سرعام پھانسی  دینے کا مطالبہ کیا۔ 

Advertisement