لاہور: (ویب ڈیسک) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ہمشیرہ اور مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی پینٹنگ بناکر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نایاب پینٹنگ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر بنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس، رابی پیر زادہ دورانِ سفر اسلحہ ساتھ لیکر چلنے لگیں
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ ہاتھ میں برش لیے پینٹنگ تھامے بیٹھی ہیں جبکہ فاطمہ جناح کی پینٹنگ بنانے کی وجہ سے رابی پیرزادہ کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔
مادرِ ملت ایک بہادر خاتون انکی پینٹنگ بہت دل سے بنائ ہے، کاش ہم اپنے ہیروز کو یاد رکھیں اور عزت دیں، یہ پینٹنگ شائد کوئ نا خریدے، مگر میرا سلام فاطمہ جناح کو۔ To buy art contact 0318 5320825
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) November 30, 2020
00923008855559
Watch its making few weeks ago, finalised it nowhttps://t.co/6pO7ZRezdf pic.twitter.com/L4Vq58Lhre
رابی پیرزادہ نے پینٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح ایک بہادر خاتون تھیں اور میں نے اُن کی پینٹنگ بہت دل سے بنائی ہے۔ کاش ہم اپنے ہیروز کو یاد رکھیں اور اُنہیں وہ اہمیت دیں جس کے وہ حقدار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اردوان اسلامی دنیا کے سب سے متاثر کن رہنماؤں میں سے ایک ہیں: رابی پیر زادہ
رابی پیرزادہ نے کہا کہ شاید اس پینٹنگ کو کوئی نہ خریدے لیکن یہ میری طرف سے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو سلام ہے۔
اس سے قبل رابی پیرزادہ نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی مصوری میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔