کراچی: (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ عائزہ خان 80 لاکھ فالوورز کےساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں، اس سے پہلے یہ اعزاز ایمن خان کے پاس تھا۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایمن خان اپنی خوبصورت تصاویر سمیت دیگر پوسٹس کے سبب انسٹاگرام پر خاصی مقبول ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ تھی جو اب بھی کم نہیں جو 79 لاکھ سوشل میڈیا صارفین پر مشتمل ہے تاہم اب اعدادوشمار تھوڑاتبدیل ہوئے ہیں اور مقبولیت کی دوڑ میں اداکارہ عائزہ خان ، ایمن کو پیچھے چھوڑ کر 80لاکھ فالوورز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آ گئی ہیں۔
اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ دوڑ ختم ہو چکی تو ایسا بالکل نہیں، بلکہ دیگر اداکارائیں بھی منفرد پوسٹوں کے ساتھ مداحوں کے دلوں میں گھر کر رہی ہیں۔ معروف اداکارہ ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 70 لاکھ ہے جبکہ اداکارہ سجل علی ان سے تھوڑا ہی پیچھے یعنی 69 لاکھ فولوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ ایمن خان کی بہن منال خان کے بھی فالوورزکی تعداد کچھ کم نہیں، 65 لاکھ فالوورز کےساتھ وہ پانچویں پوزیشن پرموجود ہیں۔