ارطغرل غازی کی اداکارہ کی انسٹاگرام پر دھواں دار واپسی

Published On 29 January,2021 09:44 pm

استنبول: (ویب ڈیسک) ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں گوکچی خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ برچو کیراتلے کی انسٹا گرام پر دھواں دار واپسی کی ہے۔

اداکارہ برچو کیراتلے گزشتہ سال دسمبر سے انسٹاگرام پر ایکٹو نہیں تھیں۔ اب انہوں نے اپنی ایک تصویر شئیر کی اور اپنے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔

ترکی اردو میں چھپی خبر میں بتایا گیا ہے کہ برچو کیراتلے کی تصویر کو کچھ ہی وقت میں ہزاروں لوگوں نے لائق کیا۔ ان کے مداحوں نے کمنٹس دیئے کہ وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ مشہور زمانہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی اداکارہ برچو کیراتلے سوشل میڈیا پر بہت ایکٹو ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

برچو کیراتلے 23 جولائی 1989ء کو استنبول میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے ہی حاصل کی۔ انہوں نے یونیورسٹی فیکلٹی آف کمیونیکیشن سے بصری مواصلاتی ڈیزائن میں اعلیٰ ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

اداکارہ برچو کیراتلے نے تعلیمی سرگرمیوں کے دوران بھی کئی ڈراموں اور مختصر فلموں میں بھی کام کیا تھا۔ ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی گوکچی خاتون کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ یہ سلجان خاتون کی چھوٹی بہن ہے جس کی پرورش ارطغرل کی والدہ کے ہاتھوں میں ہوئی اور یہ ارطغرل کو پسند کرتی ہے لیکن کبھی اس سے شادی نہیں کرتی۔

گوکچی خاتون کا کردار سارے ڈرامے میں ہی مثبت ہے، یہ کردار ترک اداکارہ برچو کیراتلے نے نہایت شاندار طریقے سے ادا کیا ہے۔