سابق اداکارہ ثنا خان ماضی کریدے جانے پر دلبرداشتہ

Published On 29 January,2021 11:20 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان اپنا ماضی کریدے جانے پر دلبرداشتہ ہوگئیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ثنا خان نے ایک پوسٹ شیئر کی اور کہا"کچھ لوگ کافی عرصے سے میرے متعلق منفی ویڈیوز بنارہے ہیں اب ایک شخص نے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں میرے ماضی کو کریدا گیا ہے اور ویڈیو میں میرے متعلق نہایت نامناسب باتیں کی گئی ہیں"۔

ثنا نے شکوہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ"کیا آپ نہیں جانتے جب ایک شخص توبہ کرلیتا ہے تو اسے اس کے ماضی سے متعلق احساس کر انا بھی گناہ ہے ۔ میں اس وقت بہت دلبرداشتہ ہوں میرا دل ٹوٹ گیا ہے "۔

آخر میں انہوں نے پریشان کرنے والے لوگوں سے کہا اگر آپ کسی کو سپورٹ نہیں کرسکتے تو کم سے کم اس کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں اور خاموش رہیں۔