لاہور: (ویب ڈیسک) معروف گلوکار عاطف اسلم نے پرستاروں کے 2سال کے طویل انتظار کے بعد دوسرے بیٹے کی تصویر بالآخر شیئر کر دی۔
رپورٹ کے مطابق گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے 2 سال قبل اپنے فینز کو دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری تو سنائی تھی مگر تصویر شیئر نہیں کی، حتی کہ اس کی سالگرہ کے مواقع پر بھی شائقین کی بچے کو دیکھنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔ گزشتہ روز عاطف اسلم نے بالآخر فینز کا یہ شکوہ بھی دور کر دیا اور ایک خوبصورت تصویر کےساتھ کپشن تحریر کیا ، ’’بے شک خدا بہترین خالق ہے۔‘‘
واضح رہے کہ عاطف اسلم اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں ، ان کے پہلے بیٹے کا نام احد عاطف ہے جو اب 7 برس کا ہو چکا ہے۔