کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق نے زندگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کامیابیوں تک پہنچنے کا راستہ بتا دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حریم نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ اسی خوشی کو انھوں نے کامیابی کی ڈور میں ڈالتے ہوئے کہا کہ کامیابی خوشیوں کی کنجی نہیں ہے ، خوشیاں کامیابی کی کنجی ہیں۔حریم نے یہ بھی لکھا کہ آپ وہ کریں جو آپ پسند کرتے ہیں، تو آپ کامیاب ہوجائیں گے۔
حریم سوشل میڈیا پراکثر و بیشتر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو ان کے مداح خوب پسند کرتے اور کمنٹس بھی دیتےہیں، ان کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 25 لاکھ ہے۔چند روز قبل حریم نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پنک رنگ کا لباس پہن رکھا تھا لیکن اس کا کیپشن بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی اس سے ایک روز پہلے پوسٹ جیسا تھا"جب تک دنیا میں گلابی رنگ رہے گا، دنیا بہتر جگہ رہے گی"۔ مداحوں نے اس طرف حریم فاروق کی توجہ دلائی تو انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے ہم دونوں(حریم اور شاہ رخ)ایک طرح سے سوچتے ہیں۔