جھوٹ پر مبنی ویڈیو کو وائرل کیا گیا، گاڑی میں میرے اہل خانہ سوار تھے: گورنر سندھ

Published On 28 January,2021 10:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کتے کی سواری کے معاملے پر اپنا بیان میں کہا ہے کہ جھوٹ پر مبنی ویڈیو کو وائرل کیا گیا، گاڑی میں میرے اہل خانہ سوار تھے، موبائل سے ویڈیو بنتی دیکھ کر میرے اہل خانہ پیچھے ہوگئے، ویڈیو بنانے والے شخص خود الزامات کی زد میں ہے۔

یاد رہے گورنر ہاوس کے زیر استعمال سرکاری لینڈ کروزر کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جو پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے خود بنائی اور ٹویٹ کی تھی۔ صوبائی وزیر نے ویڈیو کپشین میں لکھا کہ ساڈا کتا، کتا۔۔۔۔تواڈا کتا شیروُ ۔ اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں سرکاری نمبر پلٹ اور گاڑی نمبر بھی واضح تھی۔

 

 

Advertisement