پانچ ماہ بعد سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس، صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر غور

Published On 25 January,2021 12:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پانچ ماہ بعد سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبے میں امن و امان اور نیشنل ایکشن پلان پر غور کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کمیٹی کے فیصلوں سے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی رینجرز شریک ہوئے۔ آئی جی سندھ پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2020 میں ایک دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، ٹارگٹ کلنگ کے 2019 میں 12 کیسز، 2020 میں 8 رپورٹ ہوئے، 2019 میں 1539 قتل، 2020 میں 1525 رپورٹ ہوئے۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ 2019 میں بھتہ خوری کے 166 کیسز، 2020 میں 158 رپورٹ ہوئے، پولیس نے سٹاک ایکسچینج حملے کو ناکام بنایا، خیرپور میں مونیکا لاڑک ریپ کیس میں ایک ہفتہ کے اندر پولیس نے 3 ملزم گرفتار کیے۔

 

Advertisement