بجلی مہنگی کر کے حکومت نے ثابت کر دیا حکمران چور ہیں: مرتضیٰ وہاب

Published On 22 January,2021 12:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بجلی مہنگی کر کے حکومت نے ثابت کر دیا حکمران چور ہیں، بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کے سمندر میں ڈالا گیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس خفیہ رکھنے کی درخواست کی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی، 6 سال سے یہ راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، انہیں فارن فنڈنگ کیس کا جواب دینا پڑے گا۔