کراچی: منگھو پیر کا واحد سرکاری ڈگری کالج کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا

Published On 21 January,2021 10:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے منگھو پیر کا واحد سرکاری ڈگری کالج کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا، ضلعی انتظامیہ نے کالج کے باہر مرکزی کچرا کُنڈی قائم کر دی، جہاں کچرے کے انبار لگ گئے۔

کراچی کے قدیم علاقے منگھو پیر کی مرکزی شارع تو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ہی لیکن علاقے میں قائم واحد سرکاری درسگاہ بھی محکمہ تعلیم کی توجہ سے محروم ہے۔ گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گندگی میں گھر گیا۔ کچرے کے ڈھیر اور اطراف میں جمع گندا پانی ضلعی انتظامیہ کو منہ چڑا رہا ہے۔

تیرا برس سے قائم کالج کو آج تک بجلی فراہم نہیں ہو سکی۔ کالج میں چوکیدار تک موجود نہیں۔ کالج اساتذہ کی کمی کا شکار اور بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے۔ کورونا وائرس کے سبب 9 ماہ تعلیمی ادارے بند کیا رہے سرکار نے بھی اپنی آنکھیں بند کرلیں۔