مٹھی میں پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 3 روزہ سائیکل ریس کا انعقاد

Published On 21 January,2021 10:57 am

مٹھی: (دنیا نیوز) تھرپارکر مٹھی میں پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیں روزہ سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔

مٹھی میں منعقد سائیکل ریس میں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹہ، نوابشاہ اور پاک آرمی کی دو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ریس کا ٹریک 180کلومیٹر طویل ہے اور یہ تیں دن تک جاری رہے گی، ریس کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

پروگرام پاک آرمی انویٹیشن ٹور، دی تھرپارکر پاکستان زندہ بادہ سائیکل ریس کے عنوان کے تحت مٹھی سے شروع کیا گیا ہے، ریس میں سندھ کے مشھور سائیکل ریسر نوجوان نے حصہ لیا جبکہ ضلعی انتظامیہ تھرپارکر، پاک فوج، سماجی اداروں اور شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔