آج کل کے ڈراموں میں یکسانیت آ گئی ہے: ماورا حسین

Published On 08 April,2021 11:56 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ آج کل کے ڈراموں میں یکسانیت آ گئی ہے جس کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ڈرامہ آج بھی ہیرو اور ولن کے گرد گھومتا ہے جسے تبدیل کرنیکی ضرورت ہے۔جب ہم اچھے موضوعات پر پراجیکٹ بنائیں گے تو ہیرو اور ولن کا تصور خود بخود ختم ہو جائے گا ۔ ایک انٹر ویو میں ماورا حسین نے کہا کہ ہر ڈرامے میں ہیرو اورولن کا کردار لازمی پیش کیا جارہا ہے حالانکہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں شخصیات سے باہر نکلنا ہوگا اور ایسے بہت سے موضوعات ہیں جن پر قلم اٹھائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھیڑ چال کا حصہ نہیں بننا چاہیے اور رائٹرز کو الگ ٹریک پر آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج کل کے ڈراموں میں یکسانیت بھی آ گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں ۔

 


 

Advertisement