لاہور: (ویب ڈیسک) معروف گلوکار علی ظفر کا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پیش کیا گیا، نعتیہ کلام ’بلغ العلی بکمالہ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گئی اور ویڈیو نے عوام کے دل جیت لیے۔
علی ظفر نے خوبصورت نعتیہ کلام کی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی اور حضور پاکﷺ کی تعریف بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی حد ہے ان کے عروج کی (ﷺ)۔
علی ظفر نے ٹوئٹر پر لکھا اس خوبصورت نعت کو ریکارڈ کرتے وقت میرے جو احساسات تھے انہیں میں بیان نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: ‘‘بے کس پہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ‘‘: علی ظفر کی عاجزانہ دعا کی ویڈیو وائرل
علی ظفر کا نعتیہ کلام ’’بلغ العلی بکمالہ‘‘ کو یوٹیوب پر اب تک 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور لوگوں کو یہ خوبصورت نعتیہ کلام بے حد پسند آیا ہے۔ لوگوں نے جہاں یوٹیوب پر اس نعت کی تعریف کی وہیں سوشل میڈیا پر بھی اس کے مختصر کلپ وائرل ہورہے ہیں۔
My heartfelt rendition of Balaghal Ula Bi Kamaalihi. Hope it brings peace to your heart while listening as it did to mine while rendering. | Ali Zafar | Naat https://t.co/hoYw2ztUOh. کوئی حد ہے ان کے عروج کی (صلى الله عليه وسلم) #BalaghalUlaBiKamaalihi
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 4, 2021
اس سے قبل بھی علی ظفر نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عاجزانہ دعا پڑھ رہے جس کے اشعار کچھ اس طرح ہیں ‘‘بے کس پہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ‘‘۔
علی ظفر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ لیکن ایسی کوئی چیز نہیں جسے دعا سے نہ حاصل کیا جا سکتا ہو۔ رمضان کے ان بابرکت ایام میں ایک عاجزانہ دعا شیئر کررہاہوں۔ ہوسکتا ہے اس سے ہم سب کو امن، صحت اور دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں اور خوشیوں کو بحال کرنے میں مدد مل سکے۔