’’پاکستان کی بیٹی‘‘ کا خطاب نازیہ کیلئے ذمہ داری کا احساس

Published On 01 June,2021 03:33 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) ماڈل اوراداکارہ نازیہ علی شاہ نے کہا ہے کہ’’پاکستان کی بیٹی‘‘ کا خطاب مجھے ہمیشہ اپنی ذمہ داری کا احساس دلاتا رہتا ہے اور اس ذمہ داری کا مقصد ملک سے نفرتیں مٹانا اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شوبز کے بعد ادبی دنیامیں اپنے آپ کومنوانا چاہتی ہوں ، میں نے ہمیشہ مختلف پلیٹ فارمز سے امن و یکجہتی کا پیغام دیا ہے ،میرا پیغام ہے محبت جہاں تک پہنچے ۔ان کاکہناتھاکہ اب قلم کی سپاہی بن کرامن کیلئے اپناکردارادا کرناچاہتی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستانی عوام نے مجھے جتنی محبتوں سے نوازا ہے،میں ان سب کی شکر گزار ہوں ۔
 

Advertisement