ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی امریکی اداکارہ انتقال کر گئیں

Published On 16 June,2021 04:54 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی اداکارہ 10 روز بعد انتقال کر گئیں۔

امریکی خبر رساں ادارے  اے پی  کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ 65 سالہ لیزا بینز، جنہیں 4 جون کو سڑک پار کرتے ہوئے سکوٹر یا موٹر سائیکل نے ٹکر ماری تھی، 14 جون بروز پیر کو ماؤنٹ سنائی مارننگ سائیڈ ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔

لیزا بینز 2014 میں گون گرل، 1988 میں ٹام کروز کے ساتھ کاک ٹیل سمیت متعدد ٹی وی شوز اور فلموں کا حصہ بنی تھیں۔ ٹی وی پر انہوں نے  نیشول ، میڈم سیکریٹری اور این سی آئی ایس میں اداکاری کی تھی۔

انہوں نے باقاعدگی سے سٹیج پر کام کیا، جس میں 1988ء میں نیل سائمن کے پلے ریومرز،1998ء میں میوزیکل ہائی سوسائٹی اور 2010ء میں نوول کاورڈ کے پلے پریزنٹ لافٹر میں اداکاری کی تھی۔

ان کے منیجر ڈیویڈ ولیمز نے کہا کہ لیزا بینز، ایمسٹرڈیم ایونیو پار کرتے ہوئے اس وقت حادثے کا شکار ہوئیں جب وہ اپنے الما میٹر، جولیارڈ سکول جارہی تھیں۔
 

Advertisement