پریانکا چوپڑا کی نک جونس سے طلاق کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

Published On 12 July,2021 05:59 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شوہر نک جونس سے طلاق کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔

خیال رہےکہ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔

انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں پریانکا اور نِک جونس سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے راشد خان المعروف کے آر کے نے کہا ہے کہ آئندہ 10 برسوں میں نِک اپنی اہلیہ پریانکا کو طلاق دے دیں گے۔

واضح رہے کہ کے آر کے کی جانب سے کی جانے والی بیشتر پیشگوئیاں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جس پر صارفین بھی بڑی تعداد میں ردعمل دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ اس شادی کا 10 برس مزید چلنا مشکل ہے، اور وہ دونوں یہ پہلے سے جانتے ہیں۔

راشد خان نے ایک اور پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ اداکار کنگنا رناوت کبھی شادی نہیں کریں گی۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اس وقت وزیراعظم بنیں گے جب ان کی والدہ سونیا گاندھی انتقال کر جائیں گی۔

ایک اور ٹویٹ پر انہوں نے لکھا کہ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے دونوں بیٹے فلم انڈسٹری میں اپنے غلط ناموں کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔
 

Advertisement