کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے جس کے بعد انہیں ہالی ووڈسے بھی فلموں کی آفر ہوئی تھی جو انہوں نے بولڈ مناظر کی وجہ سے ٹھکرا دی تھی۔
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ سجل علی نے انکشاف کیا ہے کہ ہالی و وڈ سے ہونیوالی آفر کو انہوں نے خود انکار کیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا ہے کہ بالی ووڈ میں میرے کام کو پسند کیا گیا تھا جس کے بعد مجھے ہالی ووڈ سے بھی پراجیکٹ کی آفر کی گئی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس آفر کو رد کردیا تھا کیونکہ اس میں کچھ ایسے بولڈ سین تھے اور جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں وہاں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ کا وہ پراجیکٹ کافی دلچسپ تھا لیکن صرف ایک سین کی وجہ سے اسے انکار کر دیا تھا۔