ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں اداکار سلمان خان کو پروپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار سلمان خان کو بھارتی شو بگ باس کے سیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ سلمان خان کو حاضرین کے سامنے شادی کیلئے پروپوز کرتے ہوئے گھٹنوں پر بیٹھ جاتی ہیں اور کہتی ہیں میں آپ سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔
سلمان خان اداکارہ کے پروپوزل پر زور زور سے ہنستے ہیں اور کہتے ہیں کہ دپیکا ہو یا کوئی بھی ہو یہ نہیں ہو گا۔