ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی کترینہ کیف کے ساتھ اداکار سلمان خان کو لے کر ایک شرط لگی تھی جس کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی ہے۔
عامر خان نے بتایا کہ کترینہ کیف مجھ سے شطرنج جیتنے کی خواہشمند تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف نے مجھ سے کہا کہ میں تیار ہوں تو اس وقت انہوں نے شرط رکھی کہ اگر وہ جیت گئیں تو میں ان کے ساتھ ایک اور فلم کروں گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے شرط رکھی کہ اگر وہ ہار گئیں تو پھر وہ سلمان خان کے گھر کے باہر جاکر گانا گائیں گی دل چیز ہے کیا آپ میری جان لیجیے۔ عامر خان نے بتایا کہ اس شرط کے بعد کترینہ کیف گھبرا گئیں اور پھر کبھی ہمارا شطرنج کا مقابلہ نہیں ہوا۔
پروگرام میں عامر کی ویڈیو جیسے ہی ختم ہوئی تو کترینہ کیف مسکرائیں اور مذاق میں کہا’’میں انہیں مار دوں گی’’۔