ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
سوارا بھاسکر نے یہ خبر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری کو ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ بعد ازاں ٹیسٹ کروانے کے بعد ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
اداکارہ نے مزید کہا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں اور میرے گھروالے 5 جنوری کی شام سے ہی قرنطینہ میں ہیں اور میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہوں۔