ممبئی: (روزنامہ دنیا) اسلام کی خاطر بالی وڈ سے کنارہ کشی کرنے والی اداکارہ ثنا خان نے مداحوں کیلئے معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ثنا خان نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور کہا کہ جھوٹ کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے لیکن منزل پر صرف سچ ہی پہنچ پاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ آپ کے بارے میں منفی باتیں پھیلاتے ہیں ، ان کی یہ عادت صرف اور صرف ان کے کردار کو ظاہر کرتی ہے۔ ثنا نے مزید کہا کہ آپ کو وہی ملتا ہے جو آپ بوتے ہیں۔