ممبئی: (روزنامہ د نیا) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم سکیش چندرشیکھر سے معاشقے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکولین کی حال ہی میں فراڈ کیس کے ملزم چندرا شیکھر کے ساتھ ایک اور تصویر سامنے آئی ہے جس پر اداکارہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔ جیکولین نے سوشل میڈیا رپورٹ میں لکھا کہ اس ملک نے لوگوں نے مجھے بہت عزت اور محبت سے نوازا ہے۔ اس میرے میڈیا کے دوست بھی شامل ہیں جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔
اداکارہ مزید لکھتی ہیں کہ میں اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہی ہوں، لیکن مجھے امید ہےکہ میرے دوست اور مداح میرا ساتھ ضرور دیں گے۔ میڈیا کے دوستوں سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی میری ایسی کوئی تصویر عام نہ کریں جس سے رازداری متاثر ہو۔