ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ گلوکار ارجیت سنگھ اہلیہ سمیت کورونا کا شکار ہو گئے، انہوں نے مداحوں کو افسوس ناک خبر سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرا اور میری اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بالکل ٹھیک ہیں اور ہم نے قرنطینہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ کے کئی اداکار حال ہی میں کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں کرینہ کپور، نورا فتیحی ، جان ابراہم ، سوارا بھاسکر اور سونونگم کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔