ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو بھارتی عوام نے فلم انڈسٹری کی سب سے امیر اداکارہ بننے پر ٹیکس چور قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشوریا پچھلی 2 دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں، 100 ملین ڈالرز کی مجموعی مالیت کے ساتھ اس وقت بالی وڈ کی سب سے امیر اداکارہ ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشوریا بچن کی مجموعی مالی حیثیت بڑی سکرین سے دور رہنے کے باوجود زیادہ رہنا ایک دہائی سے زائد عرصے سے برانڈ لوریئل کا عالمی سطح پر برانڈ ایمبیسڈر رہنا ہے۔
رپورٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹیکس چور قرار دیا ہے، اتنا سخت ردعمل سامنے آنے کی وجہ یہ ہے کہ ایشوریا کا نام ان 500 بھارتیوں میں شامل ہے جن کے نام پانامہ پیپرز میں آئے ہیں۔