لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کیس کے فیصلے میں تاخیر پر الجھن کا شکار دکھائی دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔
گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نور کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور دن اور ایک اور مرتبہ طاقت کا غلط استعمال کیا جارہا ہے،ثبوت اور مقتولہ پر الزام لگایا جارہا ہے۔
حدیقہ کیانی نے ہیش ٹیگ نور مقدم کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نور مقدم کی کہانی نہیں بھولیں گے، ہم انصاف مانگتے ہیں اور مانگتے رہیں گے۔
انہوں نے لکھا کہ اب تاخیر، بہانے اور پاگل پن بہت ہوگیا ، اب نور کو انصاف مل جانا چاہیے۔
Another day and another obscene abuse of power, evidence and victim blaming. #NoorMuqaddam’s story shall not be forgotten, we demand justice and we demand it now! Enough with the delays, the excuses and the insanity. We demand justice for Noor. Enough is enough
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) January 25, 2022