ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے ایک انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کے ساتھ نمٹنے کا طریقہ بتا دیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب سنی لیونی سے اس حوالے سے پوچھا گیا کہ آپ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید یا ٹرولنگ کا سامنا کیسے کرتی ہیں؟ تو انہوں نے اس کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ان کی زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔
اداکارہ نے بتایا اگر کوئی سوشل میڈیا پر کسی پر تنقید کرتا ہے تو اس کا مقصد سراسر توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے ۔ ان تنقید نگاروں کا سامنا کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ ان کے کمنٹس کو نہ پڑھاجائے اور انہیں بلاک کردیا جائے ۔ لہذا میں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں کیونکہ یہ لوگ میری زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔