احمد علی بٹ کی دانیہ شاہ پر شدید تنقید

Published On 13 May,2022 09:06 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے ان کی نجی ویڈیوز لیک کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

احمد علی بٹ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ مجھے دانیہ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور نہ ہی اس طلاق سے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گندگی پھیل رہی ہے۔

اداکار نے دانیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ جب آپ نے عامر لیاقت سے شادی کی تو آپ کو کیا حاصل ہوگا اور آپ نے ان کے نام سے بھرپور شہرت حاصل کی، ان ذاتی ویڈیوز کو لیک کرنا نفرت سے بالاتر ہے۔