کراچی: (روزنامہ دنیا) گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو منوانے میں کہاں تک کامیاب ہواہوں یہ تو ناظرین ہی بہتر بتائیں گے۔ ذاتی طور پر سیریل سنگ ماہ میں کام کرکے بہت لطف آیا جس کاتصور بھی نہیں کیا تھا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے ایک ملاقات میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سیریل میں اداکارہ کبریٰ خان اور ہانیہ عامر بھی ان کے مدمقابل فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ جو کام سینئر فنکاروں نعمان اعجاز ، ثانیہ سعید، دیگر کے ساتھ کرکے لطف آیااس کو بیان نہیں کر سکتا ۔کیریئر کی پہلی فلم بول میں ماہرہ خان کے ساتھ کام کیا تھا جو ماہرہ خان کی بھی پہلی فلم تھی۔اب اگرفلم کی آفرہوئی تو سوچو ں گا۔ ویسے فلموں کاشوق تواپنی گیتوں کی ویڈیو البم سے پورا کرلیتا ہوں۔ البتہ نئی سیریل کے لئے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔