لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور فنکار علی نور نے گلوکارہ ماہا علی کاظمی کی طرف سے پروفیشنل مس کنڈکٹ اور ہراسانی کے الزامات پر انہیں قانونی نوٹس بھجوادیا۔
علی نور کے فرنٹ مین نے سوشل میڈیا پر ماہا علی کاظمی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا ہے۔
کورٹ نوٹس میں علی نور کی جانب سے ماہا علی کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان جھوٹے الزامات سے علی نور کی پروفیشنل ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
قانونی نوٹس میں گلوکارہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے الزامات کو واپس لے کر تین دن میں معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
ماہا علی کاظمی نے رواں ہفتے علی نور پر کوک سٹوڈیو آڈیشن کے دوران پروفیشنل مس کنڈکٹ اور ورک پلیس ہراسمنٹ کے الزامات عائد کیے تھے۔