حدیقہ کیانی دنیا کی 100 متاثر کن خواتین کی فہرست میں شامل

Published On 04 December,2024 08:45 am

لاہور: (ویب ڈیسک) برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے اپنی سالانہ 100 خواتین 2024 کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی شامل ہیں۔

حدیقہ کیانی جو 1990 کی دہائی سے موسیقی کی دنیا پر راج کر رہی ہیں نہ صرف اپنی جاندار گلوکاری کے لیے مشہور ہیں بلکہ ان کی انسانیت کے لیے خدمات بھی بے مثال ہیں۔

2022 کے پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران حدیقہ نے متاثرین کی مدد کے لیے وسیلہ راہ پراجیکٹ کا آغاز کیا جس کے تحت بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں 370 سے زائد مکانات تعمیر کیے گئے۔

بی بی سی کے مطابق حدیقہ کیانی جنوبی ایشیائی پاپ موسیقی میں خواتین کے عزم اور طاقت کی علامت ہیں، وہ اقوام متحدہ کی ترقیاتی پروگرام کی خیرسگالی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔