سونو نگم پدما ایوارڈز میں نامور فنکاروں کو نظرانداز کرنے پر برہم

Published On 27 January,2025 05:40 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے قومی ایوارڈ یافتہ گلوکار سونو نگم نے پدما ایوارڈز 2025 کی جیوری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کئی نامور فنکاروں کو نظر انداز کرنے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

سونو نگم نے اپنے اعتراض میں لیجنڈری گلوکاروں محمد رفیع، کشور کمار، الکا یاگنک، شریا گھوشال اور سنیدھی چوہان جیسے مشہور گلوکاروں کو نظرانداز کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔

بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدما ایوارڈز 2025 کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں سات پدما ویبھوشن، 19 پدما بھوشن اور 113 پدما شری سمیت کل 139 افراد کو یہ اعزازات دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

سونو نگم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ رفیع، کشور کمار اور شریا جیسے کئی حقدار گلوکاروں کو ان کا جائز مقام نہیں دیا گیا۔ انہوں نے جیوری پر ان فنکاروں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ویڈیو میں سونو نگم نے کہا: ’’دو ایسے سنگرز ہیں جنہوں نے پوری دنیا کے گلوکاروں کو متاثر کیا ہے۔ ایک کو تو ہم نے پدما شری پہ ہی سمیٹ دیا ہے، وہ ہیں محمد رفیع صاحب۔ اور ایک ہیں جن کو پدما شری بھی نصیب نہیں ہوا، وہ ہیں کشور کمار جی۔ ایوارڈ بعداز مرگ دیے جارہے ہیں، ہے نا؟۔