لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد دوبارہ شوبز میں کام جاری رکھنے کا پیغام جاری کردیا۔
نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرکے سب سے پہلے تو شادی پر مبارکباد اور دعائیں دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ پہلے کی طرح کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ شادی کی وجہ سے نیلم منیر نے انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، تاہم اس تصویر میں وہ ایک بار پھر واپسی کی تیاری کرتی نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں شاندار وقت گزار کر اب واپس آگئی ہوں اور اب کام کرنے کیلئے ایک نئی سوچ کے ساتھ پرجوش ہوں، انہوں نے اعتراف کیا کہ اداکاری کی وجہ سے انہیں اتنی زیادہ محبت ملی ہے اور وہ دوبارہ کام کرکے اس کو مزید بڑھانا چاہتی ہیں۔
نیلم منیر نے اپنے مداحوں، رشتے داروں، عزیزوں کے ساتھ انڈسٹری کے دوستوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسز کا بھی سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ نیلم منیر کی حال ہی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے یو اے ای میں مقیم محمد راشد سے دبئی میں محبت کی شادی ہوئی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور افسر کام کرتے ہیں۔