'اب میں تگڑی ہو گئی ہوں'، موٹاپے سے خوش کومل میر کا ناقدین کو جواب

Published On 10 April,2025 09:07 am

لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز کی دنیا کے چمکتے ستارے اپنے وزن اور ملبوسات کے لیے بہت حساس ہوتے ہیں لیکن ایسے بھی فنکاروں کی کمی نہیں جو اپنی زندگی آپ جیتے ہیں۔

باصلاحیت اور دلکش اداکارہ کومل میر نے کچھ عرصہ قبل پلاسٹک سرجری کروائی تھی اور ساتھ ہی ان کے وزن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کومل میر اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان نہیں بلکہ خوش ہیں اور دوستوں کے ساتھ ایک ملاقات میں ہنستے ہوئے کہا کہ اب میں تگڑی ہو گئی ہوں۔

یہ ملاقات اداکارہ یشما گل کے کیفے میں ہوئی تھی جہاں کومل میر کے ساتھ حبا علی اور دیگر ساتھی اداکارائیں بھی موجود تھیں۔

کومل میر نے اپنی دوستوں کو کسی باڈی بلڈر کی طرح اپنا بازو دکھاتے ہوئے کہا کہ "اب میں تگڑی ہو گئی ہوں"، ہمیں خود سے محبت کرنا سیکھنا چاہیے اصل خوبصورتی تو خود اعتمادی میں ہے۔

کومل میر نے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ آپ جیسے ہیں بہت اچھے ہیں، خوبصورتی کا کوئی مخصوص اور مقررہ پیمانہ نہیں، سب سے ضروری بات اپنی ذات سے محبت کرنا ہے۔