کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں کامیابی کے لیے محض شہرت یا دولت کا ہونا کافی نہیں بلکہ خود کو سنجیدگی سے لینا بھی ضروری ہے۔
لائبہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اداکار جو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بیچ توازن برقرار رکھتے ہیں، وہ ذہنی سکون اور کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ابتدا میں انہیں لگتا تھا کہ محبت ایک خواب کی مانند ہوتی ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ احساس ہوا کہ محبت کرنا آسان ہے، مگر اسے نبھانا ایک بہت مشکل کام ہے۔
اس کے لیے قربانی، صبر اور ایک بڑے دل کی ضرورت ہوتی ہے ان کے نزدیک ظاہری شکل وصورت سے زیادہ عزت دینے کی صلاحیت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ محبت تو کم ہوسکتی ہے لیکن یہ عزت ہی ہے جو کسی رشتے کو مضبوط بناتی ہے۔