ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سپر ہٹ اداکار شاہ رخ خان اپنی فلم ’’کنگ‘‘ کی عکسبندی کے دوران زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان اپنی فلم کنگ کی ممبئی کے گولڈن ٹوبیکو سٹوڈیو میں عکسبندی کے دوران حادثے کا شکار ہوئے، انہیں علاج کے لیے امریکا منتقل کیا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چوٹ کی درست تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے، شاہ رخ اپنی ٹیم کے ہمراہ طبی امداد کے لیے امریکا گئے ہیں، یہ کوئی سنگین بات نہیں ہے بلکہ پٹھوں کی چوٹ ہے کیونکہ شاہ رخ خان نے سٹنٹس کرتے ہوئے کئی بار اپنے جسم کی مختلف عضلاتی چوٹیں برداشت کی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں شاہ رخ خان پٹھوں کای چوٹ کا شکار ہوئے ہیں اور اب علاج کے لیے امریکا میں موجود ہیں۔
شاہ رخ خان کو صحت یابی کے لیے وقفہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے باعث انکی آنے والی فلم کنگ کی اگلی شوٹنگ اب ستمبر یا اکتوبر میں شروع ہو گی، جب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔