کراچی: (دنیا نیوز) آزادی کا جشن کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا، عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، سجاد علی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، نتالیہ گل نے جاندار پرفارمنسز پیش کی، شرکا جھوم اٹھے۔
محکمہ ثقافت کی خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے تھرپارکر کیلئے روانہ ہوئی، کراچی کے کینٹ سٹیشن پر فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا، آزادی ٹرین کے شرکا نے ہر سٹیشن پر قومی پرچم تقسیم کئے، یوم آزادی کی مناسبت سے 78 پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا، کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا، معروف گلوکاروں کی پرفارمنس پر شہریوں نے دل کھول کر داد دی۔