نئی دہلی: (ویب ڈیسک) جنوبی بھارتی اداکار اور کامیڈین روبو شنکر 46 سال کی عمر میں شوٹنگ کے دوران سیٹ پر گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ تامل اداکار اور کامیڈین روبو شنکر ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران برین ہیمرج کے باعث سیٹ پر گرگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر چنئی، تامل ناڈو کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
روبو شنکر نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں زیر علاج تھے، ان کے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کی وجہ سے ڈاکٹروں کی طرف سے ان کی کڑی نگرانی کی جا رہی تھی تاہم وہ چند ہی گھنٹوں میں انتقال کرگئے۔
ان کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد تامل سنیما انڈسٹری میں فضا سوگوار ہوگئی، ساتھی اداکار کمل ہاسن، کارتی، سمرن بگا سمیت کئی ستاروں نے اداکار کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔