اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی طرف سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق خبر کی تردید کر دی گئی۔
چند روز قبل نجی ویب سائٹ کی جانب سے خبر پوسٹ کی گئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی گاڑیوں آلٹو، ویگن آر، کلٹس اور سوئفٹ کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
پاک سوزوکی کمپنی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کی خبر یکسر غلط اور جعلی ہے، پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی کسی بھی گاڑی کی قیمت کم نہیں کی گئی ہے۔