ریاض: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سعودی عرب میں شہریوں کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ ناگزیر صورت حالات میں دستانیں پہنیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں وزارت صحت کی طرف سے حفظان صحت بالخصوص کورونا وباء سے بچائو کے لیے جاری آگاہی مہم کے دوران شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ صرف ناگزیر حالات میں دستانوں کا استعمال کریں۔
وزارت صحت نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دستانوں کے انسانی صحت اور صفائی سے متعلق پایا جانے والا عمومی تاثر غلط ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ دستانے آپ کو کورونا سے نہیں بچا سکتے۔ یہ خود آلودگی کا ایک ذریعہ ہوتے ہیں اور انکے ذریعے حفظان صحت کا تاثر اور شعور جعلی ہے۔
وزارت صحت نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے ہاتھوں کو بکثرت دھونے کی عادت ڈالیں۔ کسی بھی متعدی وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھوں کا گرم پانی اور صابن کے ذریعے دھونا زیادہ مفید ہے۔ اگر پانی ٹھنڈا ہو تو تیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئے جائیں اور اگر پانی گرم ہو تو بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھونا کافی ہے۔