بنکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ میں لاش سے کورونا وائرس زندہ انسان میں منتقل ہونے کا کیس سامنے آگیا ہے۔
طبی جریدے میں شائع خط کے مطابق چینی اور تھائی سائنسدانوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کا ایسا پہلا کیس ہے جو ایک فرانزک میڈیسن یونٹ کے عملے کے فرد میں سامنے آیا جس کے بعد اس کی بھی موت ہو گئی ۔
بینکاک کے میڈیکل سینٹر نے اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے اس کا اندازہ نہیں ہے کورونا وائرس کسی مریض کی موت کے بعد جسم میں کب تک زندہ رہ سکتا ہے۔