فیصل آباد سول ہسپتال کے گائنی او پی ڈی وارڈ میں جدید الٹراساؤنڈ یونٹ کا افتتاح

Published On 21 October,2020 09:01 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد سول ہسپتال کے گائنی او پی ڈی وارڈ میں آنے والی مریضوں کو مفت الٹرا ساؤنڈ کی سہولت کی فراہمی کیلئے جدید مشینری کے حامل الٹراساؤنڈ یونٹ کا افتتاح کردیا گیا جس سے خواتین مفت ٹیسٹ کرواسکیں گی۔

فیصل آباد سول ہسپتال کے گائنی او پی ڈی وارڈ میں علاج معالجے کیلئے آنے والی خواتین کی سہولت کیلئے مفت الٹرا ساونڈ مشین فعال کر دی گئی۔ اس سے قبل روزانہ کی بنیاد پر آنے والی 300 سے زائد خواتین کو ریڈیالوجی وارڈ میں لمبی لائنوں میں لگ کر فیس کی ادائیگی کے بعد الٹرساونڈ کروانا پڑتا تھا۔ گائنی او پی ڈی وارڈ میں الٹرساونڈ یونٹ فعال ہونے پر مریض خواتین کو بہتر سروسز فراہم کی جاسکیں گی۔

میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف حمید سلیمی کہتے ہیں کہ گائنی او پی ڈی وارڈ کی مریضوں کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے الٹرساونڈ یونٹ فعال کیا گیا جو روزانہ کی بنیاد پر بلاتعطل سروسز فراہم کرے گا۔

باآسانی الٹرا ٹیسٹ کروانے کی مفت سہولت میسر آنے پر مریض خواتین اور انکے لواحقین بھی خاصے خوش دکھائی دئیے۔
 

Advertisement