اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے انسداد کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ایڈوانس بکنگ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ویکسین کی خریداری کے لیے ایڈوانس بکنگ کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر مختص کرنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ کورونا ریلیف اقدامات کی مد میں ویکسین خریدی جائے گی۔ ای سی سی کی جانب سے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
کورونا ویکسین آئندہ سال کی پہلی یا دوسری سہ ماہی میں دستیاب ہوگی۔ ٹیکنیکل ایکسپرٹ فار ویکسین نے دوا کی خریداری لاگت کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر تخمینہ لگایا ہے۔
وزارت صحت ایک کروڑ افراد کے لیے ویکسین خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ویکسین کی خریداری پیپرا رولز اور ای پی آئی پروگرام کے مطابق ہوگی۔