واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کی جانب راغب کرنے کے لیے انعامات کا اعلان کردیا ۔
کیلی فورنیا کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ 15جون سے قبل کورونا ویکسین لگوانے والے 10 افراد میں سے ہر ایک کو15 لاکھ ڈالر دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر 30 افراد میں سے ہر ایک کو 50 ہزار ڈالر انعام میں دئیے جائیں گے جب کہ پہلے 20 لاکھ افرادکو 50 ڈالرکے گفٹ کارڈ دئیے جائیں گے ۔
ادھر انڈونیشیا میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سخت گیر مذہبی رہنما رازق شہاب کو 8 ماہ قید اور 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ رزاق شہاب کو بڑے بڑے اجتماعات منعقد کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔رزاق شہاب جب انڈونیشیا پہنچے تو ان کے ہزاروں عقیدت مند انہیں ایئرپورٹ سے آبائی گھر جلوس کی شکل میں لیکر آئے تھے ۔ بعد ازاں بیٹی کی شادی میں بھی رزاق شہاب نے بڑا اجتماع منعقد کیا تھا۔